فاریکس کیا ہے، اور ٹریڈنگ سے متعلق کیسے مزید جانیں

17 Jun, 2025 10-منٹ کا مطالعہ

فاریکس کیا ہے؟

فاریکس دیگر مارکیٹس سے کیسے مختلف ہے؟

فاریکس پیئرز کو کیسے پڑھیں؟

فاریکس پیئر کی وضاحت

فاریکس میں بڈ اور آسک پرائسز

فاریکس ٹریڈنگ میں اسپریڈ

فاریکس بروکر میں کیوں شامل ہوں

فاریکس کے بارے میں اپنی معلومات بڑھائیں

حتمی خیالات

فارن ایکسچینج (فاریکس) کی مارکیٹ دنیا کی سب سے بڑی مالیاتی مارکیٹ ہے۔ اس میں روزانہ اوسطاً 7.5 ٹریلین امریکی ڈالر کی مقدار کا حجم ہوتا ہے۔ آپ یہ آئیڈیا کھوجنے کی جستجو میں ہیں کہ فاریکس کیا ہے اور اس متغیر مارکیٹ میں آپ کیسے ٹریڈ کر سکتے ہیں؟ اس مضمون میں، ہم ٹریڈنگ کی بنیادی معلومات پر جائیں گے اور کچھ اہم اصطلاحات سیکھیں گے جو آپ کو شروع کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔

فاریکس کیا ہے؟

فاریکس یا فارن ایکسچینج (FX)، دنیا بھر میں کرنسی کے تبادلے کے لیے ایک لازمی ذریعہ کے طور پر مشہور ہے۔ یہ وسیع مارکیٹ بہت سی مختلف کرنسیوں کا مرکز ہے جن کی روزانہ ٹریڈ عالمی ٹریڈنگ، سیاحت، اور منافع کے لیے ذاتی اقتصادی منصوبوں کو سپورٹ کرتی ہے۔ یہ مارکیٹ دن میں 24 گھنٹے، ہفتے کے پانچ دن کام کرتی ہے، اور نیویارک، لندن، ٹوکیو، اور زیورخ سمیت بیشتر مالیاتی مراکز کا احاطہ کرتی ہے۔

فاریکس کے شرکاء بینکس، مالیاتی کارپوریشنز، ہیج فنڈز، اور انفرادی ٹریڈرز ہیں۔ یہ مارکیٹ عالمگیر ہے اور اس کا قیاس آرائی اور کرنسی کے خطرات کو ہیج کرنے دونوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ایک بروکر وہ کمپنی ہے جو آپ کو فاریکس مارکیٹ تک رسائی فراہم کرتی ہے۔ آپ یوں کر سکتے ہیں کہ ان کی ویب سائیٹ پر رجسٹر ہوں اور ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھول کر ان کے ساتھ ٹریڈنگ شروع کریں۔ عموماً، یہ سب کچھ آن لائن کیا جاتا ہے۔ آپ اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر سے اپنے اکاؤنٹس کا انتظام کر سکتے ہیں اور نۓ آرڈر کھول اور بند کر سکتے ہیں۔ یہ آپ پر منحصر ہے۔

فاریکس دیگر مارکیٹس سے کیسے مختلف ہے؟

فاریکس مختلف درجات کے ٹریڈرز کے لیے جدید مواقع فراہم کرتا ہے۔ ان خصوصیات کی بنا پر یہ مارکیٹ منفرد ہے:

  • زیادہ لیکویڈیٹی۔ مارکیٹ کے روزانہ ٹریڈنگ حجم کا معاملہ 5 تا 7 ٹریلین ڈالر کے درمیان ہوتا ہے، جو فاریکس کو دنیا کی سب سے بڑی مالیاتی مارکیٹ بناتی ہے۔
  • 24/5 دستیابی۔ فاریکس ٹریڈنگ ہمہ وقت دستیاب ہے، ماسوائے ویک اینڈز۔ ٹریڈرز کبھی بھی مارکیٹ میں داخل ہو سکتے ہیں، بغیر کسی روایتی اسٹاک ایکسچینجز کی پابندیوں کے۔
  • ٹریڈ شدہ اثاثوں کی اقسام۔ یہاں ٹریڈرز کرنسی سیل اور بائے کرتے ہیں۔ اسٹاک مارکیٹ کے برعکس، فاریکس ایکسچینج اقتصادیات اور سیاست سے متعلقہ کرنسی کی شرحوں کی بنیاد پر ہوتا ہے۔
  • مارکیٹ کا ڈھانچہ۔ فاریکس کسی بھی مرکزی ایکسچینج سے منسلک نہیں ہے۔ تمام تراکیب بینکس اور بروکرز کے نیٹ ورکس کے ذریعے براہ راست ہوتی ہیں۔
  • زیادہ وولیٹیلیٹی۔ مارکیٹ غیر مستحکم ہوتی ہے کیونکہ کرنسی کی شرحیں بیرونی عوامل (سیاست، اقتصادی صورتحال) پر منحصر ہوتی ہیں۔ بعض مخصوص خطرات کے ساتھ، زیادہ وولیٹیلیٹی منافع بخش ٹریڈنگ کے مواقع کھول دیتی ہے۔

فاریکس پیئر کو کیسے پڑھا جائے؟

جب بات فاریکس ٹریڈنگ کی ہو، ہر ٹریڈ میں ایک کرنسی سیل کرنا اور دوسری بائے کرنا شامل ہوتا ہے، جیسے GBPUSD۔ اس پیئر میں پہلی کرنسی بیس کرنسی کہلاتی ہے اور دوسری کوٹ کرنسی۔

1. GBP کو بیس کرنسی کہا جاتا ہے
2. USD کو کوٹ کرنسی کہا جاتا ہے

فاریکس پیئر کی وضاحت

فاریکس پیئرز کو میجرز، مائنرز، اور ایگزوٹک پیئرز میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

میجر کرنسی پیئرز

میجر پیئرز میں USD بیس یا کوٹ کرنسی کے طور پر شامل ہوتا ہے۔ ان پیئر میں USDJPY، USDCHF، USDCAD، EURUSD، NZDUSD، AUDUSD، اور GBPUSD شامل ہیں۔

مائنر کرنسی پیئرز یا کراس کرنسی پیئرز

یہ کرنسیاں میجر پیئرز سے نکالی جاتی ہیں، یعنی یہ میجر کرنسیوں کی کراس پیئر ہوتی ہیں۔ ان میں، دیگر کے علاوہ، GBPCAD، EURJPY، اور GBPCHF شامل ہیں۔

کراس پیئرز کو درج ذیل طریقے سے میجر پیئرز سے نکالا جاتا ہے:

GBPCAD کی مثال

GBPCAD کو میجرز پیئرز GBPUSD اور USDCAD سے نکالا جاتا ہے

(GBP/USD)×(USD/CAD)

(GBP/USD)×(USD/CAD)=GBPCAD

EURCHF کی مثال

(EUR/USD)×(USD/CHF)

(EUR/USD)×(USD/CHF)=EURCHF

ایگزوٹک کرنسی پیئرز

ایگزوٹک پیئرز میں میجر پیئر، چاہے بیس یا کوٹ کی حیثیت میں، ترقی پذیر ملک کی کرنسی کے برخلاف ٹریڈ کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر USDMXN، USDHKD، اور GBPZAR۔

فاریکس میں بڈ اور آسک پرائسز

فاریکس ٹریڈنگ میں، 'بڈ' اور 'آسک' قیمتوں کی یوں تعریف کی جاتی ہیں: 'بڈ' وہ قیمت ہے جو آپ کو کرنسی سیل کرنے پر ملے گی، اور 'آسک' وہ قیمت ہے جو آپ کرنسی بائے کرنے پر ادا کریں گے۔

1. بڈ
2. آسک

فاریکس ٹریڈنگ میں اسپریڈ

فاریکس ٹریڈنگ میں اسپریڈ ایک کلیدی اصطلاح ہے۔ یہ ٹرانزیکشن کی لاگت کی نمائندگی کرتا ہے۔ اسپریڈ بائے اور سیل کی قیمتوں میں فرق کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ فرق آپ کی ٹریڈ کے انتظام کے لیے آپ کے بروکر کے وصول کردہ کمیشن کی نمائندگی کرتا ہے، پس یہ آپ کی مارکیٹس کی قیمت کا تعین کرتا ہے۔

فرق ہی اسپریڈ ہے۔ اوپر دی گئی مثال میں، GBPUSD اسپریڈ 2 پپس ہے۔

فاریکس بروکر میں کیوں شامل ہوں

فاریکس دلچسپ ہے! یہ دنیا کی سب سے بڑی مالیاتی مارکیٹ ہے، لہذا آپ اس کی سرمایہ کاروں کے لیے صلاحیت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ جب سے یہ دنیا بھر کے صارفین کے لیے مزید قابل رسائی ہوئی ہے، بہت سے لوگوں کے لیے کمانے کا ایک متبادل ذریعہ بن گئی ہے۔

اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ شامل ہوں تو Octa یہاں آپ کے لیے ہے۔ Octa ایک ایوارڈ یافتہ بین الاقوامی بروکر ہے۔ جب آپ ہمیں اپنے فاریکس ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے طور پر منتخب کریں گے، تو آپ مندرجہ ذیل ٹریڈنگ کنڈیشنز سے مستفید ہوں گے، جو آپ کے تجربے کو ہموار اور آسان بنا دیں گی:

  • کوئی پوشیدہ کمیشنز نہیں
  • تیز رفتار ڈیپازٹس اور ودڈرالز
  • ڈیپازٹ بونس
  • لائلٹی پروگرام
  • ریفرل پروگرام
  • ہمارے بین الاقوامی ٹیم سے 24/7 سپورٹ

یہ آسان ہے کہ اسے شروع کریں: بس ہماری ویب سائٹ پر اکاؤنٹ کھولیں تاکہ رجسٹر ہوں اور اپنا پروفائل کریعیٹ کریں۔

اپنے پروفائل میں، آپ یوں کر سکتے ہیں:

  • اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کریں تا کہ ہم اسے جتنا ممکن ہو سکے محفوظ بنائیں
  • اپنے پیسوں کو ڈپازٹ کریں اور ودڈرا کریں
  • نئے ٹریڈنگ اکاؤنٹس کھولیں
  • ٹریڈ کریں
  • پاسورڈز بحال کریں
  • اپنے بونسز کو منظم کریں

اپنا ٹریڈنگ اکاؤنٹ مرتب کریں اور اپنی پہلی ٹریڈز کریں۔

غیر تجربہ کار ٹریڈرز بس کامیاب ٹریڈنگ کے چار مراحل کو فالو کر کے فاریکس مارکیٹ میں شامل ہو سکتے ہیں۔

فاریکس کے بارے میں اپنی معلومات بڑھائیں

ٹریڈنگ سے منافع کے لیے، آپ کو مارکیٹ، اس کی خصوصیات، ممکنہ تبدیلیوں اور خطرات کی معلومات حاصل کرنا ہوں گی۔ ذیل کے ذرائع استعمال کریں:

  • Octa۔ بطور بروکر، آپ کی ٹریڈنگ کی کامیابی ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم متعدد مفت تعلیمی وسائل فراہم کرتے ہیں، جیسے مختلف زبانوں میں اپنےیوٹیوب چینل پر موجود مفت ٹریڈنگ ویبینارز، اس جیسے تعلیمی مضامین، اور سب سے اہم طور پر، Space—ایک اِن بلٹ فیڈ جس پر آپ مفت رسائی حاصل کر سکتے ہیں جب آپ ہمارے ساتھ OctaTrader اکاؤنٹ کھولتے ہیں۔ Space روزانہ مارکیٹ کا تجزیہ، تیار شدہ ٹریڈنگ آئیڈیاز اور حکمت عملی کی وضاحتیں پیش کرتا ہے۔
  • تعلیمی پلیٹ فارمز۔ خصوصی سائٹس جیسے Coursera، Udemy، اور Investopedia ٹریڈنگ کورسز پیش کرتی ہیں، جن میں سے کئی مفت ہیں۔
  • ویبینارز۔ بہت ساری مالیاتی کمپنیاں مفت یا قابل ادائیگی سیمینار منعقد کرتی ہیں جہاں ماہرین اپنے ٹریڈنگ کے تجربے کی شراکت کرتے ہیں۔
  • لٹریچر۔ فاریکس ٹریڈنگ پر کتابوں سے علم سیکھیں۔ مثلاً، 'Currency Trading for Dummies' منجانب Kathleen Brooks اور Brian Dolan یا 'Day Trading and Swing Trading the Currency Market' منجانب Kathy Lien۔
  • خبری ذرائع۔ دنیا کی خبری ایجنسیاں (Bloomberg, Reuters، وغیرہ) کی رکنیت لیں اور مالیاتی مارکیٹس پر اثر انداز ہونے والے واقعات پر اپ ڈیٹ رہیں۔

آپ یوں بھی کر سکتے ہیں کہ ہمارے مضمون میں فاریکس سے متعلق مزید جانیں۔

حتمی خیالات

  • فاریکس ایک عالمی مارکیٹ ہے جہاں کرنسیوں کی ٹریڈ کی جاتی ہیں۔ شرکاء کرنسی پیئرز کو بائے اور سیل کر کے قیمت کی تبدیلیوں سے منافع حاصل کر سکتے ہیں۔
  • بروکرز فاریکس مارکیٹ تک رسائی فراہم کر کے ٹریڈنگ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ٹریڈرز آن لائن رجسٹر ہو سکتے ہیں اور اکاؤنٹس کھول سکتے ہیں تاکہ ٹریڈ شروع کریں۔
  • فاریکس مارکیٹ کا امتیاز اس کی زیادہ لیکویڈیٹی، وولیٹیلیٹی، اور 24/5 کام کے اوقات کار ہے۔
  • فاریکس میں ٹریڈ کرنا سیکھنے کے لیے، آن لائن کورسز، ویبینار، اور لٹریچر کے لیے اپلائی کریں؛ موثر ٹریڈنگ حکمت عملیاں تیار کریں اور مارکیٹ کی حرکیات کو سمجھیں۔
  • آپ مشق کے لیے ایک ڈیمو اکاؤنٹ بھی کھول سکتے ہیں تاکہ لیورج اور مارجن کے تقاضوں کو سمجھ پائیں۔

Octa کے ساتھ ایک پیشہ ور ٹریڈر بنیں

ایک اکاؤنٹ بنائیں اور ابھی مشق کرنا شروع کریں۔

Octa